۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
photo_2023-07-10_12-45-11.jpg

حوزہ / ایران کے شہر گرمی کے امام جمعہ نے کہا: موجودہ فضا میں خواتین کے مدارس کی ضرورت پہلے سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ معاشرے میں خواتین مبلغات کی موجودگی ایک خاص اثر رکھتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی اردبیل سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر گرمی کے امام جمعہ حجت الاسلام ید اللہ صفری نے حوزہ علمیہ خواہران کے مسئولین اور ذمہ داروں کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کے دوران کہا: موجودہ فضا میں خواتین کے مدارس کی ضرورت پہلے سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ معاشرے میں خواتین مبلغات کی موجودگی ایک خاص اثر رکھتی ہے۔

انہوں نے حوزہ علمیہ خواہران گرمی کی تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا: اس شہر کی طالبہ خواہران حجاب و عفت کے مسائل پر مختلف اور مفید پروگرامز منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ امر بالمعروف اور نہی از منکر جیسے فریضہ کی ادائیگی میں پیش پیش رہی ہیں۔

امام جمعہ گرمی نے کہا: آج ایسے حالات میں جب دشمن اسلامی جمہوریہ کے مقدس نظام پر طرح طرح کے پروپیگنڈوں اور منصوبوں کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حوزہ علمیہ خواہران کو دشمنوں کی سازشوں کو بے اثر کرنے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے کیونکہ حجاب کے مسئلے کی وضاحت طالبات کے توسط سے ہی بطریق احسن انجام پا سکتی ہے۔

خواتین کے مدارس وقت کی انتہائی اہم ضرورت ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .